بریٹ لی کی ڈین جونز کو بچانے کی بھرپور کوشش ناکام

ممبئی(آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر بریٹ لی نے سی پی آر طریقے کے ذریعے ڈین جونز کو ہارٹ اٹیک سے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔تفصیلات کے مطابق بریٹ لی بھارتی شہر ممبئی میں سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کے ہمراہ موجود تھے جب انہیں ہارٹ اٹیک ہوا، انہوں نے ڈین جونز کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔بریٹ لی نے ڈین جونز کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے سی پی آر(Cardiopulmonary resuscitation)طریقہ اپنایا لیکن کامیاب نہ ہوئے، وہ ڈین جونز کے ساتھ ہی موجود تھے اور دونوں نے ایک ساتھ ناشتہ بھی کیا تھا۔