ٹوکیو 2020 اولمپکس آتش بازی کی جعلی ویڈیو وائرل کردی گئی

ٹوکیو (آئی این پی)ٹوکیو 2020 اولمپکس آتش بازی کی جعلی ویڈیو وائرل کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق ٹوکیو 2020 اولمپکس آتش بازی کی ویڈیو جعلی ہے، تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ کمپیوٹر سمیلیٹر ویب سائٹ کے ذریعہ مبینہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا تھا ۔ ذرائع کیحوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر لگنے والی آتش بازی کی تقریب کی ایک ویڈیو کو جعلی قرار دے کر بے نقاب کیا گیا ہے۔مبینہ طور پر 23 جولائی کو ٹوکیو 2020 اولمپک کھیلوں کے افتتاح کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا تھا، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس ایونٹ کو اگلے موسم گرما تک ملتوی کردیا گیا تھا ۔ ایک ویڈیو ان دعووں کے ساتھ سامنے آئی ہے کہ اس کے آخر میں کھیلوں کا آغاز ہونے تک دھماکا خیز مواد کو شیلف پر رکھنا محفوظ نہیں تھا، لہذا ٹوکیو میں منتظمین نے ڈسپلے کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔