انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 17 کھلاڑی شارٹ لسٹ

ساؤتھ ہمپٹن(آئی این پی)پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچز 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں بابراعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اوروہاب ریاض شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بھی تقریباً اسی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جوکہ گذشتہ کئی ماہ سیمحدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا یچ بی ایل پی ایس ایل، انڈر 19 کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی اور نسیم شاہ کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ سرفراز احمد اور فخر زمان کی بھی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ عمومی طور پر ٹی ٹونٹی کرکٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے میں کم وقت ملتا ہیتاہم کورونا وائرس کے باعث پاکستان سے تقریباًایک ساتھ پرواز کے سبب محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی کرنے والییہ کرکٹرزکچھ عرصے سے ایک ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں، لہٰذاانہیں بھی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا ایک اچھا موقع ملا ہے۔چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم پرامید ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔