سائوتھمپٹن ٹیسٹ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

سائوتھمپٹن(آئی این پی) پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بائیو سکیور ماحول میں کھیلی جانے والی سیریز کا تیسرا معرکہ ساوتھمپٹن میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور بارش کی نذر ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے جب کہ انگلینڈ نے صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے سام کیورن کی جگہ جوفرا آرچر کو واپس ٹیم میں شامل کیا ہے۔واضح رہے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹ سے غیر متوقع فتح حاصل کی جب کہ ساوتھمپٹن ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کی نذر ہوگیا تھا۔