لاہور(آئی این پی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا آغاز ہوگیا۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا آغاز ہوگیا۔ دومرحلوں پرمشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا، جس میں کوویڈ 19 کے سبب بند دروازوں میں کھیلے گئے 5 گروپ میچزاور29 فروری کوراولپنڈی میں بارش کی نذرہونے والے میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جارہی ہیں۔ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک شیڈول کیا گیا ہے، جہاں لیگ کے ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائر، 2 ایلیمنٹر اور فائنل میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی۔ چھ ہفتوں پرٹکٹوں کی واپسی کا یہ عمل ملک بھرکے 27 مختلف شہروں کے مخصوص ٹی سی ایس مراکزپرپیر سے ہفتہ، صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔ ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاوراورملتان کے علاوہ چکوال، حیدرآباد، وہاڑی، گجرانوالہ، بھکر، ڈیرہ غازی، سکھر، لودھراں اور وہاڑی وغیرہ بھی شامل ہیں۔ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کے لیے خریدی گئی اصل ٹکٹ ان مخصوص ٹی سی ایس مراکزمیں جمع کرانا ہے۔
تازہ ترین مضامین
جرمنی-بیلے فیلڈ-فٹ بال-بنڈس لیگا-بیلے فیلڈ بمقابلہ سٹوٹ گارٹ
جرمنی کے بیلے فیلڈ میں جرمن بنڈس لیگا فٹ بال میچ کے دوران ڈی ایس سی آرمینیا بیلے فیلڈ اور وی ایف بی سٹوٹ...
کویت۔کویت شہر۔غروب آفتاب
کویت کےکویت شہر میں غروب آفتاب کے دوران لوگ ساحل پرچہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک
نیویارک(شِنہوا)ریاست نیویارک کے شمالی حصے میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو...