دورہ انگلینڈ، ووسٹر میں14روزہ قرنطینہ مکمل ،قومی ٹیم ڈربی شائر پہنچ گئی

وورسٹر(آئی این پی)دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم نے وورسٹر میں اپنے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت مکمل کرنے کے بعد پاکستان کا اسکواڈ کیمپ کے دوسرے مرحلے کے لیے پیرڈربی شائر پہنچ گیا۔ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کی غرض سے انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی ڈربی شائر میں ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق (آج)منگل کوقومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریگا۔15 جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔16جولائی کو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔17 سے 20 جولائی تک قومی کرکٹ ٹیم کے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔21 جولائی کوقومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا۔22 جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ 23 جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔24 تا 27 جولائی تک قومی کرکٹ ٹیم کے4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 29 اور30 جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ یکم اگست کو قومی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانہ ہوگی۔