اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد کوچ محبوب خان نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔اِس ضمن میں سارہ محبوب کے والد کوچ محبوب خان نے کہا کہ ہمارا گزشتہ ماہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن سارہ اور مجھے کورونا کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔کوچ محبوب خان نے کہا کہ سارہ اور میں نے دو ہفتے گھر میں ہی قرنطینہ مکمل کیا اور کورونا کو شکست دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سارہ نے ایکسرسائز اور ٹینس کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوچ محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کا اور ان کی بیٹی سارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ان دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 922 تک جا پہنچی ہے۔
تازہ ترین مضامین
جرمنی-بیلے فیلڈ-فٹ بال-بنڈس لیگا-بیلے فیلڈ بمقابلہ سٹوٹ گارٹ
جرمنی کے بیلے فیلڈ میں جرمن بنڈس لیگا فٹ بال میچ کے دوران ڈی ایس سی آرمینیا بیلے فیلڈ اور وی ایف بی سٹوٹ...
کویت۔کویت شہر۔غروب آفتاب
کویت کےکویت شہر میں غروب آفتاب کے دوران لوگ ساحل پرچہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک
نیویارک(شِنہوا)ریاست نیویارک کے شمالی حصے میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو...