پاکستان کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گیا

لاہور(آئی این پی) انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ برطانیہ کے لیے روانہ ہو گیا۔بدھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوا، انگلینڈ روانہ ہونے والوں میں 3کھلاڑی حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان سینئر سمیت ایک ٹرینر شامل ہیں۔اس سے قبل 3 جولائی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا دوسرا گروپ لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوا تھا، گروپ میں 6 کھلاڑی شامل تھے۔کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل تھے۔دورہ انگلینڈ کے لیے 28 جون کو قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور سے روانہ ہوا تھا، جس میں پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ حکام بھی شامل تھے۔