ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کی بہترین کھلاڑی ایلیسا ہیلی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے راز

میلبورن(آئی این پی) آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ 75 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔تاہم ان کی اس شاندار کارکردگی کے پیچھے کئی سالوں کی محنت کے علاوہ ایک اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔میچ سے قبل فاسٹ بولر مچل اسٹارک جنوبی افریقہ کا دورہ چھوڑ کر خصوصی طور پر اپنی اہلیہ کے حوصلے بلند کرنے آسٹریلیا پہنچنے تھے۔انہوں نے خصوصی طور پر ٹیم انتظامیہ سے اس سلسلے میں اجازت طلب کی جسے قبول کرلیا گیا۔کوچ جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ اسٹارک اور ایلیسا کی زندگیوں میں شاید یہ لمحہ دوبارہ نہ آئے اور ہم بہت خوش ہیں کہ وہ (اسٹارک) اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرنے آسٹریلیا واپس جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے اس بات پر غور کررہے ہیں کہ مچل اسٹارک کو کچھ آرام کو موقع دینا چاہیے کیوں کہ وہ آسٹریلیا کے لیے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیلتے ہیں۔