آئی او سی کی پا کستان کے حوا لے سے بھا رت کو دھمکی کا م کر گئی

نئی دہلی(آئی این پی)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سخت تنبیہ اثر کر گئی۔بھارتی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن(آئی او اے)اور ورلڈ باڈی آئی او سی کو تحریری ضمانت دی ہے کہ وہ انٹرنیشنل ایونٹس میں کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹس کو بھارت آنے کیلیے ویزے دینے کا پابند ہوگا، اس کے بعد بھارت کو مستقبل میں دوبارہ انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کیلیے دوبارہ زیر غور لایاجاسکے گا۔اسی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کے بھارت میں شیڈول ایونٹ میں شرکت کا راستہ بھی صاف ہوگیا، بھارتی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو لکھ کر دے دیا، اب سیاست نہیں کریں گے، بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں ایتھلیٹس کو بلا تفریق ویزا دیں گے۔