مادام تساؤ میوزیم کی طرف سے دپیکا کو ان کی شادی کا تحفہ

لندن (آئی این پی) دنیا کے مشہور مومی عجائب گھر مادام تساؤ نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادام تساؤ کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے دیپکا کو ان کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اگلے سال دپیکا کامومی مجسمہ میوزیم کی زینت بن جائے گا۔ واضح رہے مادام تساؤ میوزیم میں کئی بھارتی سپر اسٹارز کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔