ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے نامور اداکار جان ابراہم کورانا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے متعلق انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سمیت ان کی اہلیہ پریا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔اس سے متعلق انسٹاگرام اکانٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار کا نے بتایا ہے کہ ہم دونوں کی ویکسینیشن مکمل ہے لیکن پھر بھی کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اداکار نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں سے حفاظتی اقدامات سمیت ماسک پہننے کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...