تیسرے نکاح کے وقت گود میں نواسہ لیے بیٹھی تھی، عتیقہ اوڈھو

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تیسری شادی کے نکاح کے وقت اپنا نواسہ گود میں لیے بیٹھیں تھیں اور ان کی شادی میں ان کے شوہر کے بچوں اور نواسوں اور پوتوں نے بھی شرکت کی تھی۔ ایک انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی ہی مرضی سے دوسری شادی کی مگر اتفاق سے وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی اور ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند اور پیار سے کیں۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ انہوں نے اور ثمر علی خان نے خاموشی سے نکاح کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنے بچوں کو بات بتائی تو سب نے کہا کہ شادی کی تقریب منعقد کی جائے۔اداکارہ کے مطابق ان کی شادی میں ان کے شوہر اور ان کے بچوں سمیت ان کے نواسوں اور شوہر کے بچوں اور ان کے بچوں نے بھی شرکت کی۔عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ وہ نکاح کے وقت اپنی گود میں نواسے کو لے کر بیٹھی تھیں، جس پر کئی لوگ حیران ہونے سمیت خوش بھی ہوئے۔