مجھ سے بہتر اور قابل ساتھی کوئی نہیں’ دیپیکا پڈوکون

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خود کو سب سے بہتر اور قابل ساتھی قرار دے رہی ہیں۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی طرف سے گزشتہ روزسوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ان سے بہتر اور قابل ساتھی نہیں مل سکتا ہے۔ دراصل اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھارت کی نیشنل بیڈمنٹن پلیئر کے ساتھ میچ کھیل رہی ہیں اور اسی حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ان کی اولمپکس کی تیاری میں مدد کررہی ہیں۔ اداکارہ نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اس پریکٹس کے لئے ان سے بہتر کوئی نہیں ہے کیونکہ وہ خود ایک نیشل پلیئر رہ چکی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھارت کی جانب سے قومی سطح پر بیڈمنٹن کھیل چکی ہیں۔