رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی اور طلاق سے متعلق پیشگوئی

ممبئی (آئی این پی) بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی اور طلاق سے متعلق بڑی پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے اپنی حالیہ پیشگوئی میں کہا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 2022 کے آخر تک شادی کرلیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنبیر کپور شادی کے 15 برس بعد ہی عالیہ بھٹ کو طلاق بھی دے دیں گے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے سلسلہ وار پیشگوئیوں کے ٹوئٹ میں کنگنا اور تبو کی شادی کی حوالے سے کہا تھا کہ ان کی کبھی شادی نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ کے آر کے کی جانب سے کی جانے والی بیشتر پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر صارفین بھی بڑی تعداد میں ردعمل دے رہے ہیں۔