ہالی ووڈ’ مارول فلم بلیک وِڈو کا امریکی باکس آفس پر نیا ریکارڈ

لاس اینجلس (آئی این پی) مارول اسٹوڈیوز اور ڈزنی کی سپر ہیرو فلم بلیک وِڈو نے صرف تین دن میں امریکی باکس آفس پر 80 ملین ڈالرز کا منافع کما لیا ہے جوکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد سینما گھروں کے دوبارہ کھولنے کے بعد ایک بڑا ریکارڈ ہے۔یہ فلم جس میں اداکارہ اسکارلیٹ جوہانس ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے، اس فلم نے ڈزنی پلس پر اضافی 60 ملین ڈالر اور عالمی سطح پر 78 ملین ڈالرز یعنی مجموعی طور پر 218 ملین ڈالرز کمالیے ہیں۔واضح رہے کہ باکس آفس پر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر یونیورسل کی ایکشن تھرلر فلم F9 : دی فاسٹ ساگا ہے جس نے 10.9 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔فاسٹ اینڈ فیورئس فرنچائز کی اس نویں فلم میں ون ڈیزل، مشیل روڈریگز اور جان سینا اسٹار ہیں۔