امریکی رئیلٹی اسٹار و اداکارہ کم کارڈیشین ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ کم کارڈیشین ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی جریدے ”فوربز” کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکا کی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ کم کارڈیشین ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر سے لے کر اب تک کم کارڈیشین کی دولت میں 20کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ کم کارڈیشین کے مبینہ شوہر کین ویسٹ کا شمار بھی ارب پتی افراد میں ہوتا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت6ارب ڈالر سے زائد ہے۔