شہزادہ ہیری و میگھن مارکل کی پہلی ڈاکیومینٹری کی تفصیلات سامنے آگئیں

لندن (آئی این پی)شہزادہ ہیری و میگھن مارکل کی پہلی ڈاکیومینٹری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق مارچ 2020میں شاہی حیثیت چھوڑ کر عام افراد کی طرح زندگی گزارنے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے کمائی کیلئے بنائی جانے والی پہلی دستاویزی فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرچی پروڈکشن ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ہیری اور میگھن مارکل پہلی دستاویزی فلم اسپورٹس پر بنائیں گے۔رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے پہلی ڈاکیومینٹری ہارٹ آف انوکٹس کے نام سے بنائے گا، جسے شہزادہ ہیری کی ہی فلاحی تنظیم انوکٹس گیمز کی معاونت سے بنایا جائے گا۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس ستمبر میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کیا تھاجو شاہی جوڑے نے مذکورہ معاہدہ اپنے اخراجات چلانے اور کمائی کرنے کے لیے کیا تھا۔معاہدے کے مطابق دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے آرچی کے نام سے بنائے گئے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے نیٹ فلیکس کیلئے فلمیں اور شوز بنائیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس معاہدے کے عوض انہیں کتنی رقم ملے گی لیکن اب مذکورہ معاہدے کے تحت شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے پہلی دستاویزی فلم بنائے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں تاہم مذکورہ دستاویزی فلم میں شہزادہ ہیری بھی دکھائی دیں گے یا نہیں ، یہ بھی واضح نہیں ہے کہ میگھن مارکل بھی اس میں دکھائی دیں گی یا نہیں۔ہارٹ آف انوکٹس کی کہانی دنیا بھر کے ایسے اسپورٹس مین کے گرد کی جدوجہد پر مبنی ہوگی، جو انوکٹس گیمز میں شریک ہوئے ہوں گے۔انوکٹس گیمز فاونڈیشن ہر سال مختلف طرح کے کھیلوں کے ایونٹ منعقد کرتی ہے، اس تنظیم میں صرف ایسے لوگ ہی کھیل سکتے ہیں، جو تشدد، جنگ یا دیگر وجوہات کی وجہ سے زخمی یامتاثر ہوئے ہوتے ہیں۔انوکٹس گیمز کا مقصد زندگی کے برے لمحات، تشدد، جنگ، خوف اور استحصال کے شکار افراد کو کھیلوں کے ذریعے خوشگوار زندگی گزارنے کا مقصد فراہم کرنا ہے۔