لاہور (آئی این پی)معروف پاکستانی مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد مرتبہ بھارت سے فلم لکھنے کی پیشکش کی گئی مگر صاف انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ مجھے بھارت سے بہت سے آفرز ہوئی ہیں، جب 2006میں پہلی دفعہ بھارت گیا تو میں نے دیکھا کہ ٹی وی پر سب چینلز تھے مگر پاکستان کا کوئی چینل نہیں تھا، اس وجہ سے بھارت میں لوگ ہم پاکستانیوں کو جانتے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک بھارت کیلئے کام نہیں کروں گا جب تک وہاں پاکستانی لوگوں کی اپنی پہچان نہیں بن جاتی۔انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ کے علاوہ بھی ایک بھارتی فلم ڈائریکٹر نے انہیں فلم لکھنے کی آفر کی مگر انہیں بھی منع کر دیا۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ متعدد دیگر افراد کے ساتھ ساتھ مہیش بھٹ نے بھی فلم لکھنے کی پیشکش کی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر لکھنے سے صاف منع کر دیا۔
تازہ ترین مضامین
چین کے ساتھ نئی سرد جنگ امریکہ کے لئے نا منا سب ہے،محقق
لاس اینجلس (شِنہوا)امریکہ نے سرد جنگ کے معمولات کے لئے بہت بھاری قیمت چکائی ہے اور یہ ادائیگی اب بھی جاری ہے ا س...
ترک ، افغان اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا اجلاس استنبول میں ہو گا
استنبول(شِنہوا) پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس استنبول میں منعقد ہو گا۔ جمعہ کے روز منعقد ہونیوالے اس...
جان کیری کے دورہ چین سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دوطرفہ تعاون بحال...
واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے موسمیات جان کیری کے گذشتہ ہفتے کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے...