ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے نوبیاہتا گلوکارہ نیہا ککڑ کو خوبصورت ساڑھی پیش کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکاری کے ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کے سیٹ پر ریکھا نے نیہا کو ایک شاندار سی پنک ساڑھی تحفہ میں دی۔سیٹ پر بنائی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا نے نیہا کو صرف تحفہ ہی نہیں دیا بلکہ انھوں نے کانجی ورم کی سلک ساڑھی پہننے میں انکی مدد بھی کی، انھوں نے ساڑھی کی پلیٹس بنائیں اور اسکا پلو ان کے سر پر رکھ کر خود درست کیا۔یاد رہے کہ نیہا ککڑ کی حال ہی میں گلوکار روہن پریت سنگھ سے شادی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر نیہا ککڑ نے کہا کہ یہ ساڑھی میرے لیے ریکھا میم کی جانب سے تحفہ ہی نہیں بلکہ نیک خواہشات اور دعائیں بھی ہیں اور یہ میرے لیے ہمیشہ بہت سپیشل رہے گا۔
تازہ ترین مضامین
چین کے ساتھ نئی سرد جنگ امریکہ کے لئے نا منا سب ہے،محقق
لاس اینجلس (شِنہوا)امریکہ نے سرد جنگ کے معمولات کے لئے بہت بھاری قیمت چکائی ہے اور یہ ادائیگی اب بھی جاری ہے ا س...
ترک ، افغان اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا اجلاس استنبول میں ہو گا
استنبول(شِنہوا) پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس استنبول میں منعقد ہو گا۔ جمعہ کے روز منعقد ہونیوالے اس...
جان کیری کے دورہ چین سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دوطرفہ تعاون بحال...
واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے موسمیات جان کیری کے گذشتہ ہفتے کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے...