عالیہ بھٹ بھی کورونا کا شکار

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی تصدیق انہوں نے خود بھی کردی ہے۔عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے فوری بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہوں۔عالیہ بھٹ نے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے محفوظ رہنے کی اپیل بھی کی۔