پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم کے پوسٹر پرتنقید

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ثانیہ کا پہلا پوسٹر سامنے آتے ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔حال ہی میں جب ٹوئٹر پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا گیا تو اسے ناقدین کے ساتھ بیڈمنٹن کے شائقین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فلم کے پوسٹر میں ایک بنیادی غلطی ہے کہ شٹل کاک کو ہاتھ اوپر کر کے اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم بیڈمنٹن میں ایسا نہیں ہوتا۔ بیڈمنٹن کھلاڑی ہاتھ نیچے کر کے قدرے الگ طریقے سے شٹل کاک کو ہٹ کرتے ہیں جبکہ اس طرح ٹینس کے کھلاڑی گیند کو ہٹ کرنے کے لیے یہ انداز اپناتے ہیں۔ٹوئٹر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ یہ ثانیہ نہیوال کی بائیوپک ہے یا ثانیہ مرزا کی؟ایک صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوسٹر بنانے والا شخص ٹینس کا شوقین ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی کی نئی آنے والی فلم ثانیہ بھارت کی مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نہیوال کی زندگی پر مبنی ہے۔ جس کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور 26 مارچ کو اسے ریلیز کیا جائے گا۔