پاکستان ،رنسٹرا پر بین الاقوامی فلمی میلہ 60سیکنڈکی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(آئی این پی ) سال 2020-21 کی بہترین 60 سیکنڈ فلم کا انتخاب کرنے کے لئے پہلی بار عوام ووٹنگ کے ذریعے اپنی پسندیدہ فلم کا انتخاب کر سکیں گے۔ رنسٹرا ٹیکنالوجیز، پاکستان کا پہلا شارٹ فارم ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم فلمی میلے کی میزبانی کرے گا۔ سکسٹی سیکنڈانٹرنیشنل فلم فیسٹیول باصلاحیت فلم ساذوں کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے۔ جس میں عمر، صنف اور قومیت سے قطع نظر ثقافتوں کے مابین پائے جانے والے فرق کو ختم کرنے والے افراد کے مابین مضبوط عالمی روابط پیدا کرنے کے لئے ایک قدم آگے بڑھایا جاتا ہے، فلم ساذوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے انہیں اپنے خیالات کو آگے بڑھانے کیلئے 60 سیکنڈ میں فلم پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ سکسٹی سیکنڈ دوسرے بین الاقوامی فلمی میلے میں پندرہ سو کے قریب نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 60 فلموں کو جیوری پینل نے شارٹ لسٹ کیا ہے جسے عوامی ووٹنگ کے لئے پیش کیا جائے گا۔ فلموں کو ایکشن، مزاح، افسانہ، ڈرامہ، حیوانات، آرٹس اینڈ کلچر، سماجی اور کوویڈ کی کیٹگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔رنسٹرا اپنے انٹرایکٹو پلیٹ فارمز پر اس میلے کی میزبانی کررہا ہے جہاں فلموں کو ڈائریکشن، سائنمیٹو گرافی، ایڈیٹنگ، سکرپٹ اور ساونڈکو پرکھتے ہوے ووٹ ڈالے جائیں گے۔اس موقع پر ابرار الحسن بانی اورفیسٹیول 60 سیکنڈ انٹرنیشنل فلم فیئر کے ڈائریکٹرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فلم کی عوامی ووٹنگ کے لئے رنسٹرا کے یجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس سے فلم ساذوں میں مزید انسانیت سے متعلق کہانیاں بنانے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ مستقبل ڈیجیٹل کا ہے اور رنسٹرا پر 60 سیکنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کو آگے بڑھانا فلم بینوں کی حوصلہ افزائی کرے گا تا کہ انکے کام کو دوسرے ممالک میں بھی دیکھا جاسکے۔رنسٹرا کی چیف تخلیقی آفیسر مصباح اسحاق خالد نے کہا، ” کہ ہمیں 60 سیکنڈ بین الاقوامی فلمی میلے میں شامل ہونے پرخوشی ہے۔ ابرار الحسن اور ان کی ٹیم تخلیقی صنعت اور فلم بینوں کی خدمت کر رہی ہے، رنسٹرا اور 60 سیکنڈ بین الاقوامی فلم فیسٹیول مل کر دنیا بھر کے (کانٹینٹ)مواد تخلیق کاروں کے لئے مزید کام کی گنجائش پیدا کریں گے اور تخلیقی صنعت کو مضبوط بنانے کے لئے ملکر کام کریں گے۔ سکسٹی سیکنڈ انٹرنیشنل فلمی میلہ ایک بامقصد پلیٹ فارم کے ذریعہ طاقتور ویڈیوذکے استعمال اور خیالات کے تبادلے کے ذریعے کہانی کو فروغ دیتا ہے جو عوام کے مابین ڈسکورس سیشنز کے انعقاد کے لئے ایک ذریعہ بنتا ہے۔ 60 سیکنڈ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کو پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر اوپن اسپیس نیٹ ورک، ہندوستان میں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، الجیریا میں اے آی ای ایس ای سی بلیڈا، واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس آئی پی ہیڈ کوارٹر اور بوسٹن، امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح اور کئی دیگر مقامات پر نمائش کے مواقع ملے ہیں۔ 60 سیکنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایک مثبت سیکھنے کے تجربے کو پروان چڑھا کر، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرتا ہے اور عوام کے خیالات کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے اظہار رائے کی آزادی کو فراہم کرتاہے۔