علی ظفر کا علی سدپارہ کو شاندار خراج عقیدت، دیکھنے والے آبدیدہ ہوگئے

کراچی (آئی این پی) راک اسٹار علی ظفر نے کے ٹو پر جان کی بازی ہارنے والے پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کو گانے کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علی ظفر نے اپنی پروڈکشن لائٹ اِن گیل کے بینر تلے گانا ‘پہاڑوں کی قسم’ جاری کیا ہے اور اس گانے کے ذریعے گلوکار نے علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گانے کی ویڈیو میں برف سے ڈھکی آسمان کو چھوتی چوٹیوں کو سر کرنے والے علی سدپارہ کی ماضی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔علی ظفر کے گانے کی اس ویڈیو نے مداحوں کو آبدیدہ کر دیا۔