لاہور (آئی این پی) گلوکار و اداکار فرحان سعید کا ایمان علی کے ساتھ کروایا گیا رومانوی فوٹو شوٹ مقبول ہورہا ہے۔فرحان سعید اور ایمان علی کا فیشن کلیکشن کے لیے کروایا گیا فوٹو شوٹ کروایاجس میں دونوں انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔دونوں اداکاروں کی جانب سے جب فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور مداحوں نے دونوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ فرحان سعید نے ایمان علی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ میں اہلیہ عروہ حسین کو بھی ٹیگ کیا تاہم ان کی اہلیہ نے ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو شیئر نہیں کیا، نہ ہی ان پر کمنٹس کیے۔دونوں نے فوٹو شوٹ کے دوران جہاں مختلف انداز اپنائے، وہیں دونوں نے مختلف طرح کے لباس بھی پہنے، جنہیں مداحوں نے کافی سراہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے فوٹو شوٹ میں ان کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ٹچ بٹن کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گئے، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔ اگرچہ ٹچ بٹن میں فرحان سعید اور ایمان علی کے علاوہ فیروز خان اور سونیا حسین بھی ہیں تاہم فیشن کلیکشن نے صرف فرحان سعید اور ایمان علی کا فوٹو شوٹ کیا۔ ایکشن اور رومانس سے بھری پاکستانی فلم ٹچ بٹن کا ٹیزر سامنے آیا تھا، ٹیزر میں شہر اور گاوں کی زندگی کو پیش کیا گیا تھا۔فلم ٹچ بٹن میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی اور سونیا حسین سمیت دیگر نامور فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...