اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ترکی میں سیر سپاٹے

اسلام آباد (آئی این پی) معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی جو ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کر رہی ہیں نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کنزہ ہاشمی نے اپنی دلکش تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ ترکی میں موجود چھٹیاں گزار رہی ہیں، کنزہ ہاشمی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر وہ میں استنبول کے ساحل پر موجود ہیں۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے کیپشن میں لکھا کہ زندگی مختصر ہے اور دنیا وسیع ہے لہذا باہر نکلیں اور اس کی کھوج کریں۔ کنزہ ہاشمی نے اس کے علاوہ بھی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ کار میں موجود ہیں اور کھڑکی سے ترکی کے حسین مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ لوگ سفر نہیں کرتے بلکہ سفر لوگوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ ایک تصویر میں کنزہ ہاشمی برف پر بیٹھی غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دیکھ رہی ہیں۔ اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اچھی چیزیں ان لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں جو فلائٹ بک کرواتے ہیں۔ کنزہ ہاشمی کی نئی تصویروں کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔