ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو وان ڈیم 60برس کے ہوگئے

نیویارک (آئی این پی) ہالی ووڈ کے سپر ایکشن ہیرو وان ڈیم 60برس کے ہوگئے۔ وان ڈیم جن کا اصل نام جین کلاڈ ہے نیاتوار کے روز اپنی60ویں سالگرہ منائی۔ہالی ووڈ اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر جین کلاڈ وان ڈیم18 اکتوبر1960 کو بیلجیئم کے دارلحکومت برسلزمیں پیدا ہوئے۔فلموں میں آنے سے پہلے وان ڈیم پروفیشنل مارشل آرٹسٹ تھے۔ ان کی کامیاب فلموں میں کیک باکسر، لوائن ہارٹ، ڈبل امپیکٹ، یونیورسل سولجئیر، ہارڈ ٹارگٹ، سڈن ڈیتھ اور دیگر شامل ہیں ۔