فخر عالم کا وطن کیلئے جان قربان کرنے والے کیپٹن عبداللہ کو خراج عقیدت

کراچی (آئی این پی) میزبان و اداکار فخر عالم نے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید کو خرج عقیدت پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کیپٹن عبداللہ ظفر شہید کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والوں کو قوم کے عظیم بیٹے قرار دیا۔شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ یہ ہماری سرزمین کے عظیم بیٹے ہیں، ہم روزانہ جس آزادی سے بیدار ہوتے ہیں وہ ان شہدا کے خون کی بدولت ہی ممکن ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ قوم کیپٹن عبداللہ ظفر اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کی مقروض ہے۔