ثناء نور کا مکمل طور پر شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ ہماری شوبز انڈسٹری کے ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں مانا جاتا ہے،ثناء نور

لاہور(آئی این پی)ماڈل و اداکارہ ثناء نور کا مکمل طور پر شوبز انڈسٹری

میں کام کرنے کا فیصلہ ۔ ایک انٹرویو میں ثنا ء نور نے کہا کہ ہماری شوبز

انڈسٹری کے ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں مانا جاتا ہے جو کہ ہمارے لیئے فخر کی

بات ہے اس لیے میں بھی اب دوبارہ شوبز انڈسٹر ی میں مکمل طور پر کا م

شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ثنا ء نور نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈرامہ،

فیشن اور فلم انڈسٹری کی شہرت دنیا بھر میں ایک مثال بن چکی ہے۔