اشرف راہی ، انتقال کرگئے

لاہور (آئی این پی) ٹی وی’ اسٹیج اور فلم کے نامور اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج تھے۔ اداکار اشرف راہی کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔