ماہرہ کی نیک تمنائیں

کراچی (آئی ا ین پی) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصرکی منگنی پر دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے جبران ناصر اور ماہرہ خان کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ منشا اور جبران کی منگنی گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں سمیت اہل خانہ نے شرکت کی۔