امریکی الیکشن پر تبصرہ

کراچی (آئی این پی) معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے اگر امریکہ کے2020 کے الیکشن میں حصہ لیا تو وہ جیت کے بعد امریکا کی بہترین صدر ثابت ہوں گی۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیل اوباما کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں مشیل اومابا اور ان کے کام سے بہت متاثر ہوتی ہوں جو کام وہ اوباما فانڈیشن کے ساتھ مل کر کر رہی ہیں، یہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔مہوش حیات نے لکھا کہ میں حیران ہوں مشیل اوباما ابھی تک امریکا کے اگلے انتخابات میں حصہ لینے کا سوچ رہی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ مشیل اوباما امریکا کے لیے بہترین صدر ثابت ہوں گی۔