سعودی فلم عالمی مقابلےمیں

جدہ (آئی ا ین پی) سعودی فلم ”ارتداد” مختصر فلموں کے کلیئرمون فیران 42 کے بین الاقوامی مقابلے کے لیے منتخب کرلی گئی۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فلم ارتداد کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر نے تیار کی ہے۔ اس فلم کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی دیہی علاقوں کی مقامی تہذیب کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کلیئر مون فیران بین الاقوامی فلمی میلہ 31جنوری سے 8فروری 2020 تک فرانس میں منعقد ہوگا۔ مقابلے میں 9 ہزار کے قریب فلمیں پیش کی گئی تھیں جن میں سے 80 فلموں کونامزد کیا گیا ہے ۔