بالی ووڈ سپر سٹار پریانکا چوپڑا 37 سال کی ہو گئیں

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا آج اپنی 37ویں سالگرہ منارہی ہیں۔18جولائی 1982کوبھارتی شہر جمشید پور میں پیدا ہونے والی پریانکا چوپڑا اپنے مختصر فلمی کیریئر میں کامیاب فلموں کی ایک طویل فہرست رکھتی ہیں،انہوں نے اپنے کیریئر میں ماڈلنگ اور اداکاری کے ذریعے بے پناہ کامیابی حاصل کیں۔ مس ورلڈ کاتاج سجائے پریانکا چوپڑا نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں کی ہیں۔