اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے درمیان اہم ملاقات’ بلوچستان میں امن و امان اور جاری احتجاج کے بارے میں مشاورت’ مظاہرین کے سترہ میں سے پندرہ نکات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے’ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی۔ بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون کرکے چیئرمین سینٹ کو وزیراعظم ہائوس مدعو کیا۔ دوران ملاقات بلوچستان میں امن و امان اور مختلف جماعتوں کی طرف سے جاری مظاہروں کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے بھی تفصیلی ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے سترہ مطالبات تھے جن میں سے بیشتر حل ہوچکے ہیں ان مطالبات میں پندرہ مطالبات منظور اور ان پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے جبکہ باقی دو مطالبات پر پیش رفت جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں اپنا ذاتی اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ بلوچستان کو اس کے حق سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا وہ اس سلسلے میں اپنا کردار بھی ادا کرتے رہیں گے۔ (ن غ)
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...