دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے 2024سے 2031تک بڑے ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق 2024سے 2031تک تمام بڑے ایونٹس کے میزبان ممالک کی تصدیق کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چمپیئنز ٹرافی فروری 2025میں ہوگی، یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں 1996کے بعد آئی سی سی کا بڑا ایونٹ ہوگا۔ورلڈ کپ 1996کی میزبانی پاکستان کے ساتھ بھارت اور سری لنکا نے مشترکہ طور پر کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجا نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر لاکھوں پاکستانی شائقین، بیرون ملک اور دنیا بھر میں موجود شائقین کے لیے خوشی کا باعث ہوگی کہ عظیم ٹیمیں اور کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے اور دنیا کو ہماری میزبانی کا پتہ چلے گا۔آئی سی سی نے بتایا کہ جون 2024میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز کے ساتھ امریکا کو دی گئی ہے جہاں 2010میں بھی ٹورنامنٹ کھیلا گیا تھا۔بھارت اور سری لنکا نے 2026میں ٹی20ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے، جس کے بعد 2027میں آئی سی سی کا ایک اور ایونٹ ہوگا۔نمیبیا پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا تاہم ان کے ساتھ زمبابوے اور جنوبی افریقہ بھی مشترکہ میزبان ہوں گے، ورلڈ کپ 2027اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔قبل ازیں جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں 2003 میں ورلڈ کپ ہوا تھا۔ٹی 20ورلڈ کپ 2028آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور ایک سال بعد بھارت چمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔آئی سی سی کے مطابق ٹی20ورلڈ کپ 2030انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مشترکہ طور پر ہوگا، اس سے قبل آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو 1999ورلڈ کپ میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔آئی سی سی کے شیڈول کا آخری ایونٹ اکتوبر اور نومبر 2031میں کرکٹ ورلڈ کپ ہے جو بھارت اور بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...