لندن/راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لیگی کارکنان کو تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، تفصیلات کے مطابق منگل کو میاں نواز شریف نے راولپنڈی میں نون لیگ کے تنظیمی عہدیداران سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کیا، انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ پارٹی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ایک ماہ کے اندر تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے، انہوں نے کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ میں خود ، شہباز شریف ، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنا ء اللہ ، احسن اقبال ، حمزہ شہباز ، اویس لغاری اور دیگر پارٹی لیڈر آپ کے تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کریں گے ،اس موقع پر کارکنان کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے نعرے بھی لگائے گئے ۔
تازہ ترین مضامین
بنگلہ دیش میں چینی اقتصادی اور صنعتی زون کی تیاری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر...
ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی(بی ای زیڈ اے) اور چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن(سی آر بی سی) نے جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں چینی...
اسرائیلی کمپنیاں 7عرب ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرینگی
بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کی 2 توانائی کمپنیوں نے پیر کے روز 7 عرب ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرنے کیلئے تعاون کرنے...
لبنان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
بیروت(شِنہوا)لبنان کی وزارت خارجہ نے شام پر اسرائیلی میزائل حملوں اور حملوں کیلئے لبنانی فضائی حدود کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت نے...