طاہرحنفی کا چوتھا شعری مجموعہ یرغمال خاک شائع ہو گیا

اسلام آباد(آئی این پی)معروف شاعر اور قومی اسمبلی کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری طاہرحنفی کا چوتھا شعری مجموعہ یرغمال خاک شائع ہو گیا ، 280صفحات پر مشتمل مجموعے کے فلیپ برصغیر کے ممتاز شاعر ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی اور خاور اعجاز نے تحریر کیے ہیں اور طاہرحنفی کی شاعری پر کلیدی مضمون ممتاز نقاد ڈاکٹر محمد افتخار الحق کا ہے،2021طاہرحنفی کا 66واں برس ہے جس کے حوالے سے یرغمال خاک میں 66غزلیں، 66اشعار اور 66نظمیں شامل ہیں۔