روسی وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد

اسلام آباد(آئی این پی)روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف دفتر خارجہ پہنچ گئے، وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یاد گاری پودا لگایا۔تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا، روسی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یاد گاری پودا لگایا ۔