لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، منجدھار میں پھنسی اس کشتی کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منجدھار میں پھنسی لڑکھڑاتی، ہچکولے لیتی پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں، اے این پی نے واضح کہا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پے درپے دئیے گئے گہرے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ جعلی راجکماری، کنیزوں اور فسادی مولانا کا سوگ طویل کر دیا ہے، عوام کے نام پر چند افراد کی کرپشن کے تحفظ کیلئے بنائے گئے ملاوٹ شدہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔
تازہ ترین مضامین
چین کے ساتھ نئی سرد جنگ امریکہ کے لئے نا منا سب ہے،محقق
لاس اینجلس (شِنہوا)امریکہ نے سرد جنگ کے معمولات کے لئے بہت بھاری قیمت چکائی ہے اور یہ ادائیگی اب بھی جاری ہے ا س...
ترک ، افغان اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا اجلاس استنبول میں ہو گا
استنبول(شِنہوا) پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس استنبول میں منعقد ہو گا۔ جمعہ کے روز منعقد ہونیوالے اس...
جان کیری کے دورہ چین سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دوطرفہ تعاون بحال...
واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے موسمیات جان کیری کے گذشتہ ہفتے کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے...