بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں،حنا بٹ کا محمد حفیظ کو مشورہ

لاہور( آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کو سیاست پر تبصرہ نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں”ماسٹرسٹروک ”لکھا اور ساتھ ووٹ آف کانفیڈنس کاہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹ کومینشن کیا۔ محمد حفیظ کے ٹویٹ کے ردعمل میں حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو۔ بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں۔