کراچی(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ان کا ضمیر کہہ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جائے۔ بدھ کو سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی برسوں میں ڈیلیور نہیں کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے سینیٹ میں کس کو ووٹ دیں گے ؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں گا، میرا ضمیر کہہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں۔ اسلم ابڑو کے ہمراہ دوسرے منحرف رکن شہریار شر کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے، دونوں ارکان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے تاہم ووٹ ضمیر کے مطابق دینگے۔واضح رہے کہ دونوں منحرف ارکان صوبائی وزیر سہیل انوار سیال کے ہمراہ گاڑی میں اسمبلی پہنچے اور ووٹ کاسٹ کرنے بعد دونوں اراکین بلٹ پروف گاڑی میں روانہ ہوئے۔
تازہ ترین مضامین
چین کے ساتھ نئی سرد جنگ امریکہ کے لئے نا منا سب ہے،محقق
لاس اینجلس (شِنہوا)امریکہ نے سرد جنگ کے معمولات کے لئے بہت بھاری قیمت چکائی ہے اور یہ ادائیگی اب بھی جاری ہے ا س...
ترک ، افغان اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا اجلاس استنبول میں ہو گا
استنبول(شِنہوا) پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس استنبول میں منعقد ہو گا۔ جمعہ کے روز منعقد ہونیوالے اس...
جان کیری کے دورہ چین سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دوطرفہ تعاون بحال...
واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے موسمیات جان کیری کے گذشتہ ہفتے کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے...