کوئٹہ (آئی این پی) چیف آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی میر جان محمد خان جمالی سے ڈویژنل آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویژن میر عبدالرئوف رند اور آرگنائزنگ سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی کیچ میرزبیر رند نے ملاقات کی جس دوران مکران ڈویژن میں پارٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر میرعبدالرئوف رند نے کہا کہ انشاللہ جلد تربت میں بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویژن کا ڈویژنل سیکرٹریٹ کھولا جائیگا جو کہ بلوچستان عوامی پارٹی مکران کے عہدیداران، اراکین اور ورکروں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہوگا۔ میرعبدالرئوف رند نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویژن کا اپنا باقائدہ ایک سوشل میڈیا چینل لانچ کرنے جارہے ہیں، سوشل میڈیا چینل کے ذریعے حکومت اور پارٹی کی پالیسی، پروگرامز اور ترقیاتی کاموں کو کوریج اور پارٹی ورکروں کو اپنے اور علاقوں کے مسائل اپنے اراکین اسمبلی اور پارٹی قیادت تک پہنچانے کے لیے براہِ راست اپنی آواز اور فوٹیج کے ذریعے چینل کا پلیٹ فارم مہیا کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ جس کا طریقہ کار واضح کیا جائے گا، چینل کو سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پہ لانچ کیا جائے گا۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...