اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے خواتین اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات میں پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے خواتین ارکان کے موثر کردار کی تعریف کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے خواتین اراکین قومی اسمبلی عاصمہ قدیراورغلام بی بی بھروانہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی سیاسی امورملک عامرڈوگر نے بھی شرکت کی،عاصمہ قدیر نے وزیراعظم کوسسٹین ایبل ہاﺅس ہولڈمنصوبے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اورچھوٹے پیمانے پرپولٹری ہوگی جبکہ گھرکی ضروریات پوری ہوسکیں گی اور روزگاربھی کیا جاسکے گا، مجوزہ منصوبہ کم سےکم کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے ماحول دوست ہے،عاصمہ قدیر نے بلین ٹری سونامی کے مثبت نتائج پروزیراعظم کومبارکباد دی ، غلام بی بی بھروانہ نے جھنگ میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے سیال شریف میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظرگیس کی دستیابی کی تجویزپیش کی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا خواتین ارکان پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے موثر کردارادا کررہی ہیں۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...