اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں مہنگائی کی دلدل میں پھنسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی،نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)میں بجلی کی قیمتوں میں1روپے 80پیسے اضافے کی درخواست دائر کردی، نیپرا 27جنوری کو بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ فرنس آئل پر12روپے27پیسے میں مہنگی ترین بجلی پیداکی گئی، گزشتہ ماہ مجموعی طور پر7ارب روپے56کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست میں یہ بھی لکھا ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت 47ارب41کروڑ روپے رہی، بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت6روپے26پیسے رہی،درخواست متن کے مطابق بجلی فیول لاگت ریفرنس پرائس کاتخمینہ4روپے46پیسے لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...