لاہور (آئی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگا، پسماندہ شہروں کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے،عوام کی محرومیاں دورکرکے دم لیں گے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلی پنجاب سے چیچہ وطنی میں مختلف وفود کی ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے سبزی منڈی چیچہ وطنی کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی،وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کیمطابق ہوگا، وکلامیں سے ہوں اور اپنی برادری کے مسائل خوب سمجھتا ہوں، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پرصحافی کالونی کے قیام پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، پی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکن عوام کی خدمت میں حکومت کاساتھ نبھائیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے وژن پر کار بند ہے، چیچہ وطنی اور ہڑپہ جیسے شہروں کوماضی میں نظر اندازکیا گیا، ہماری حکومت محروم شہروں میں ترقی لے کر آئے گی،انھوں نے مزید کہا کہ پسماندہ شہروں کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے ، پنجاب کے ہر شہر میں جائوں گا اور عوام کے مسائل سنوں گا، عوام اور کارکنوں کی محبت میرا اثاثہ ہے، فراموش نہیں کرسکتا،وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی میں یونی ورسٹی کیمپس کے قیام کی تجویز کاجائزہ لیں گے،چیچہ وطنی سمیت تمام دور دراز علاقوں والوں کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، شفافیت ہمارا طرہ امتیاز ہے، ڈھائی سال میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، عوام کی محرومیاں دورکرکے دم لیں گے۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...