اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی،پلوامہ کی آڑ میں بھارت کوئی چال چل سکتا ہے،ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، بھارت افغانستان میں سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کے حوالے سے میرے بیانات آن ریکارڈ ہیں۔ ہم نے کہا تھا پلوامہ بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے اور پلوامہ کی آڑ میں بھارت کوئی چال چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سازش بے نقاب ہو گئی مودی سرکار نے 40 فوجیوں کی جان لے لی۔ ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان میں سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ 26 فروری کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی تو ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کا گرفتار شدہ پائلٹ واپس کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 نومبر کو بھارتی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے لائے تھے اور ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات نے بھارتی عزائم کی قلعی کھول دی ہے۔ دنیا ہمارے ڈوزئیر کو سنجیدگی سے دیکھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ میں 20 جنوری کو نئی قیادت حکومت سنبھالنے جا رہی ہے اور آج برطانوی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف آوازیں آٹھ رہی ہیں۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...