اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خلاف چارج شیٹ کو رام کہانیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم حق پرہیں چارج شیٹ میں کرپشن کا الزام نہیں رام کہانیاں ہیں، جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک چارج ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست کی تھی۔ درخواست دائرکی تھی کہ عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں کون سی چارج شیٹ لگائی ہے، سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کیلئے الزامات کی فہرست لگائی گئی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا عوامی ووٹ سے منتخب ہونا خلاف ورزی ہے؟ ملک میں کرپشن عروج پر ہے۔ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم حق پرہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات وہاں ہوتی ہیں جہاں الیکشن قاعدے کی پاسداری کی جاتی ہو، کیا وزیر اعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟
تازہ ترین مضامین
چین کے ساتھ نئی سرد جنگ امریکہ کے لئے نا منا سب ہے،محقق
لاس اینجلس (شِنہوا)امریکہ نے سرد جنگ کے معمولات کے لئے بہت بھاری قیمت چکائی ہے اور یہ ادائیگی اب بھی جاری ہے ا س...
ترک ، افغان اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا اجلاس استنبول میں ہو گا
استنبول(شِنہوا) پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس استنبول میں منعقد ہو گا۔ جمعہ کے روز منعقد ہونیوالے اس...
جان کیری کے دورہ چین سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دوطرفہ تعاون بحال...
واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے موسمیات جان کیری کے گذشتہ ہفتے کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے...