حفیظ سینٹر کے دکانداروں کو معاوضہ دیا جائے، طاہر رضوی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں ڈیسک ٹاپ لیپ ٹاپ اور دیگر آئی ٹی مصنوعات بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ون ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) طاہر رضوی نے حفیظ سینٹر لاہور میں ہونے والی آتشزدگی پر اظہار افسوس کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حفیظ سینٹر کے دکانداروں کو آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے حکومتی سطح پر معاوضہ دیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کے سد باب کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ سی ای او ون ایپل طاہر رضوی کا کہنا تھا کہ یونی پلازہ ، ٹیکنو سٹی اور دیگر پلازہ میںبھی ماضی میں آتشزدگی کے واقعات ہوئے مگر اسکا کوئی حل نہیں نکالا گیا جس باعث کمپوٹر صنعت سے وابستہ کاروبار کرنے والوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔