چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے چینی سفیرکی ملاقات، رشکئی اقتصادی زون کےترقیاتی معاہدے پرتیز رفتاری سےکام پرشکریہ ادا کیا ملاقات میں ہماری توجہ زراعت اور صنعتی میدان میں نجی شعبے کو لانے کے فریم ورک پر مرکوز رہی، عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یائوجنگ نے ملاقات کی جس میں رشکئی اسپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹس میں عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ چینی سفیر یائوجنگ نے ان سے ملاقات کی اور رشکئی اسپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ ملاقات میں ہماری توجہ زراعت اور صنعتی میدان میں نجی شعبے کو لانے کے فریم ورک پر مرکوز رہی۔